اداروں، شہریوں کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور شہریوں کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ تعالی کے فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ سیٹ ہری پور کی تھی، عمر ایوب ایک پرانی سیاسی شخصیت ہیں، ان کا مضبوط سیاسی گھرانہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہری پور میں جلسہ کیا تو کھلے عام دھمکیاں دیں، افسوس کی بات ہے سہیل آفریدی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 15 سال سے تحریک انصاف صوبے پر حکومت کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے صرف نفرت، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے اداروں یا شہریوں کے خلاف بندوق اٹھائی ہے ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے شہریوں کا اور ہمارے جوانوں کا خون بہائیں اور ہم آپ کے ساتھ تجارت کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت طالبان رجیم کو ایک پراکسی کی طرح استعمال کررہا ہے، افغانستان کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کوئی کارروائی کی وہ اپنے دفاع میں کی ہے اور اسے اون کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ (m tag)لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ 7 روز میں مجموعی طور پر 18 ہزار 757 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپنی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو وفاقی دارالحکومت میں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 پوائنٹس پر 3 ہزار 511 گاڑیوں کو Mtag لگائے گئے،شہریوں کی آسانی کے لیے ایم ٹیگ کے 10 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
شہر میں ایم ٹیگ کے حوالے سے پوائنٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، آج ہی اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔