فیصلے کیخلاف اپیل کون سنے گا؟ آئینی عدالت کا اصول طے کرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-26
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بنچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آئینی عدالت میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق 5 رکنی بینچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے ہی 7 رکنی سے بینچ زیادہ درکار ہوگا، وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ آئینی عدالت کے جاری کردہ رولز کے نوٹیفکیشن میں ایسا کچھ نہیں لکھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 189 کے تحت آئینی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ پر لاگو ہوتا ہے کیونکہ یہ عدالت الگ ہے اس لیے ججز کی تعداد کم یا زیادہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، آئینی عدالت نے خود طے کرنا ہے کہ کتنے ججز اپیل سنیں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوٹس جاری کرنے کی حد تک تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا، عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے وکیل سمیر کھوسہ نے وفاقی آئینی عدالت پر اعتراض کیا اور مؤقف اپنایا کہ وفاقی آئینی عدالت کی خودمختاری پر سوالات ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی ا ئینی عدالت سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔
آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔