گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کئے جانے کی خبریں زیر گردش
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کئے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
زیر گردش خبرمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نےمتنبہ کیا کہ اگر آپ استعفیٰ نہیں دیں گے تو آپ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔
باخبر ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے نہال ہاشمی اور بشیر میمن کا نام زیر غورہے اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے،ایم کیوایم قیادت کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے حوالے سے مکمل رضا مند ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کچھ ایم کیو ایم رہنما نہیں چاہتے کہ کامران ٹیسوری گورنر کے عہدے پر رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری
پڑھیں:
گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے آصف وحید کوریجو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے نیا روسٹر...
وکیل درخواست گزار ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا جاری کردہ آرڈیننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کر رہا ہے۔ آرڈیننس کے سیکشن 6 میں ججز کو تعیناتی تسلیم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تعیناتی تسلیم نا کرنا مس کنڈکٹ قرار دیا گیا ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ طے کرنے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کا تعین صوبائی اسمبلی یا گورنر نہیں کرسکتے۔
وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی آئین کی بنیاد ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔