data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ گورنر سندھ کا آرڈننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کررہا ہے، آرڈننس کے سیکشن 6 میں ججز کو تعیناتی تسلیم کرنے کا پابند کیا گیا ہے، تعیناتی تسلیم نہ کرنے کو مس کنڈیکٹ قرار دیا گیا ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈیکٹ طے کرنے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈیکٹ کا تعین صوبائی اسمبلی یا گورنر نہیں کرسکتے، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی فیچر ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازعہ، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے وکلا کنونشن بہر صورت کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔ وکلا کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے سامنے روڈ ہر منعقد کیا جائے گا۔ پہلے کنونشن سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ہال میں منع کیا گیا تو کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی وکلا کنونشن منعقد کرنے سے روکا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کیخلاف سندھ بار کا احتجاج کا اعلان
  • گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
  • پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بینچ تشکیل
  • وفاقی آئینی عدالت میں کیسز کی سماعت کے لیے 4بینچ تشکیل
  • سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازع
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کرنیوالے وکلاء پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، علامہ صادق جعفری
  • عدالتی معاملے میں پیش رفت، ہائی کورٹ ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
  • ٹرانسفر ججز کیس: آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کیخلاف ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
  • ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ