Jasarat News:
2025-11-23@00:53:18 GMT

سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازع

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازعہ، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے وکلا کنونشن بہر صورت کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔ وکلا کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے سامنے روڈ ہر منعقد کیا جائے گا۔ پہلے کنونشن سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ہال میں منع کیا گیا تو کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی وکلا کنونشن منعقد کرنے سے روکا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ وکلا کنونشن

پڑھیں:

محرابپور،تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر27 ویں ترمیم کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سیاسی،قوم پرست تنظیمیں سراپا احتجاج، پاکستان تحریک انصاف، سندھ یونائٹیڈ پارٹی اور جسقم کے زیر اہتمام اللہ والی چوک نوشہرو فیروز، جناح چوک محراب پور، پریس کلب کنڈیارو پراحتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید زاہد علی شاہ،مہر علی وسطڑو، فرمان نول، خادم سیال، طالب مبیجو، جسقم رہنما اسد عمرانی، سجاد بھٹی نے کہا کہ ہم پاکستان میں نافذ 26 ویں اور 27 ویں سمیت تمام غیر آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کریں گے، پاکستان کے آئین کو قرارداد 40 کے مطابق اس کی اصل روح اور حقیقی شکل میں بحال کیا جائے،یہ معاملہ ملک کے وسیع تر مفاد سے متعلق ہے، 27 ویں ترمیم کے بعد عدالتیں کینگرو کورٹس سے بھی بدتر ہو گئی ہیں اور پارلیمنٹ بالادستی میں آ گئی ہیں،سندھ حکومت دفعہ 144 کے ذریعے خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے عدالتی نظام کی آزادی متاثر ہوتی ہے، رہنماؤں نے کہا کہ وہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کو سول مارشل لاء سمجھتے ہیں اور آئین پاکستان کے وقار اور حقیقی روح کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا کنوینشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟
  • 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن تنازع کا شکار، صدر اور سیکرٹری سندھ ہائیکورٹ بار آمنے سامنے
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد
  • سندھ ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار
  • محرابپور،تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر27 ویں ترمیم کیخلاف احتجاج
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا
  • 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل
  • ہائیکورٹ ججز کی 27ویں ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد