ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز کی مدت مکمل؛ نئے الیکشن کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ میں منتخب ممبران کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 44 میں سے 37 کنٹونمنٹس بورڈ کے وائس پریذیڈنٹس منتخب ممبران کے اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن شیڈول پر اب ان کنٹونمنٹس میں نئے بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ نئے الیکشن تک اب ہر کنٹونمنٹ بورڈ میں دو رکنی نامزد کئیر ٹیکر بورڈ کام کرے گا جبکہ دو رکنی کئیر ٹیکر بورڈ میں ایک نامزد سویلین ایک نامزد فوجی ممبر ہوگا۔
علاوہ ازیں کنٹونمنٹس ایگزیکٹیو آفیسرز سے کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔ کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام 26 نومبر کو دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے ریجنل ڈائریکٹر ایم ایل سی کو فراہم کرنے ہونگے ۔
منتخب ممبران کی آخری بورڈ میٹنگ کے بعد کے فیصلے کئیر ٹیکر بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کئیر ٹیکر بورڈ کا نامزد سویلین ممبر کنٹونمنٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
یہ فیصلے ڈائریکٹر جنرل ایم ایل سی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیے گئے۔ چار سال قبل کنٹونمنٹس بورڈ کے جماعتی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن کروائے گئے تھے۔ 44 میں سے 37 کنٹونمنٹس بورڈ کے منتخب ممبران کی مدت اکتوبر 2025 کو مکمل ہوئی ۔
تاہم 7 کنٹونمنٹس بورڈ کی مدت کے مکمل ہونے کا ابھی تعین ہونا باقی ہے۔ منتخب ممبران کی چار سالہ مدت کا تعین حلف اٹھانے کی تاریخ سے کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منتخب ممبران کی کنٹونمنٹس بورڈ کئیر ٹیکر بورڈ بورڈ کے کی مدت
پڑھیں:
ملتان، نجف علی آئی ایس او بہائوالدین زکریایونیورسٹی یونٹ کے صدر منتخب
یونٹ کے کنونشن سے سابق ڈویژنل صدر سید فرخ شمسی، ریجنل صدر ملتان علی مصدق اور ضلعی صدر سید مطہر شیرازی نے خطاب کیا۔ سابق یونٹ صدر کونین عباس نے کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ پیش کیا۔ آخر میں نئے یونٹ صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، نجف علی نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان پروفیشنل یونٹ جامعہ بہاوالدین زکریا کی جانب سے سالانہ یونٹ تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر سید فرخ شمسی، ریجنل صدر ملتان علی مصدق اور ضلعی صدر سید مطہر شیرازی نے خطاب کیا۔ سابق یونٹ صدر کونین عباس نے کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ پیش کیا۔ آخر میں نئے یونٹ صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، نجف علی نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر سید مطاہر حسین شیرازی نے نومنتخب یونٹ صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ پروگرام میں طلبا امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔