Jang News:
2025-11-25@00:15:05 GMT

جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد جی بی کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری، کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان متوقع

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری، کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

گلگت بلتستان(آئی پی ایس )جی بی کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت آج اختتام پذیر ہو گئی۔گلگت بلتستان میں تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، نگران حکومت سے متعلق دفعات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن 24 نومبر 2025کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا، فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ اور شق 56(5) کے تحت لیا گیا،سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری ہوا جو تمام سرکاری دفاتر اور انتظامی حکام کو ارسال کر دیا گیا۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلی کی تقرری کے لیے سمری بھجوائی جا چکی، اعلان کل متوقع ہے، نگران وزیر اعلی کے بعد نئی نگران کابینہ کے نام بھی وزیر اعلی کی جانب سے جاری کیے جائیں گے، حکومتی مدت ختم ہونے پر کابینہ تحلیل اور وزیر اعلی گلبر خان سبکدوش ہوں گے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق نگران سیٹ اپ خطے میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہوگا،عوامی مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، نگران سیٹ اپ مکمل غیر جانبدار ہونا چاہیے۔خیال رہے قبل اثنا الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات آئینی شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل
  • گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل
  • گلگت بلتستان اسمبلی نے 24 منٹ میں 13 بل منظور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
  • گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری، کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان متوقع
  • گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری
  • گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائیگی
  • جی بی حکومت اور نجی کمپنی کے مابین ہنزہ میں بجلی کی فراہمی کا معاہدہ
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل