Daily Mumtaz:
2025-11-18@10:09:34 GMT

ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟

گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی‎ ‎افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ‏ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔

اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ‏آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔

Most Shameful and Unlikeable Team of Cricket-India. Jasprit Bumrah and Rishabh Pant should be immediately banned and India should apologise to Temba Bavuma. Shame on Commentators as well for not pointing it out#INDvSA #SAvIND #INDvsSA pic.twitter.com/jgbwWn1eBH

— Fourth Umpire (@UmpireFourth) November 16, 2025

اس حوالے سے ابھی تک جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کوئی باقائدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی اور نہ ‏ہی آئی سی سی نے کوئی کارروائی کی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ٹمبا باووما کے نام سے بنے فین اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بمراہ ‏کو ٹیگ کرکے لکھا گیا ہے کہ ’آئندہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنا‘۔

Game speaks, Not words ????????????

Next time be careful with the choice of words kiddo @Jaspritbumrah93 ???? pic.twitter.com/eU4YPcAQE4

— Temba Bavuma ???? (@teimbabavuima) November 16, 2025


یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف ‏کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے

صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے۔
آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کے لیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات بھی کرسکیں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی میعاد اور انہیں ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہوگا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے