صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے۔
آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کے لیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات بھی کرسکیں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی میعاد اور انہیں ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہوگا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ چیف ا ف ڈیفنس فورسز پر دستخط کر دیے صدر مملکت کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ’آئیکاسٹ 2025‘ کا انعقاد، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس آئکاسٹ (ICAST) 2025 کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 25 ممالک کی شرکت اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس سپارکو اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔
آئیکاسٹ 2025 میں آئی ای ای ای، آئی سی ای ایس سی او، اے پی ایس سی او، اسنیٹ اور این سی جی ایس اے سمیت اہم عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ہے جبکہ اس میں موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہونگے۔
تین روزہ کانفرنس میں 5 پلینری سیشنز، 23 تکنیکی سیشنز اور 12 ماسٹر کلاسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا۔