سامعہ حجاب کو امیر بوائے فرینڈ کی تلاش، صارفین کی شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسکینڈلز کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کردیا ہے۔
سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے۔
سامعہ نے ویڈیو میں کہا، ’’فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کےلیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ ویسے، بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔‘‘
View this post on Instagramیہ بیان سنتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ بہت سے لوگوں نے سامعہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ غیر موزوں اور سستی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’’کتنی گھٹیا سوچ ہے!‘‘، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’کوئی بھی آپ پر مفت خرچ نہیں کرے گا، وہ بدلے میں حرام تعلقات کی توقع رکھیں گے۔‘‘ کچھ صارفین نے کہا کہ سامعہ کو مرد نہیں بلکہ محض امیر مردوں کی ضرورت ہے، اور ایک نے اسے معاشرتی رویے کے لیے منفی اثر قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بوائے فرینڈ
پڑھیں:
آسٹریلیا: خاتون رکن پارلیمان کا حجاب کے خلاف برقع پہن کر احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی سخت گیر دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پولین ہینسن حجاب کے خلاف احتجاج کے لیے برقع پہن کر ایوان میں آگئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولین ہینسن کو عوامی مقامات پر برقع پہن کر آنے پر پابندی کا بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر وہ شدید غصے میں تھیں۔ انہوں نے اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً خود برقع پہنااور اسمبلی ہال میں داخل ہوگئیں اور اپنی نشست پر جا بیٹھیں۔ خاتون سینیٹر نے برقع کے نیچے نامناسب لباس پہن کر توہین آمیز رویہ اپنایا جس پر مسلم سینیٹرز نے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی۔