پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 ٹیمیں لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے 10 سال تک موجودہ مالکان کے پاس ہی رہیں گی۔

پی سی بی کے مطابق تینوں فرنچائزز نے اپنے تجدیدی معاہدوں پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ نئی ویلیوایشن رپورٹ کے مطابق ان ٹیموں کے مالکانہ حقوق برقرار رہیں گے۔

لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا، ’10 سال پہلے میں نے لاہور کی فرنچائز اس لیے خریدی تھی کیونکہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ آج یہ سب سے قیمتی ٹیم اور نمبر ون فرنچائز بن چکی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا، پی سی بی نے واضح کردیا

پی سی بی یا لاہور قلندرز نے اس ٹیم کی موجودہ مالیت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق لیگ کی سب سے زیادہ قیمت والی ٹیم اب لاہور قلندرز ہے، جبکہ آغاز میں یہ اعزاز کراچی کنگز کے پاس تھا۔

پی سی بی نے 14 نومبر کو قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والی فرنچائزز کو نئے آفر لیٹرز ارسال کیے، تاہم کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

ملتان سلطانز کا معاملہ اب بھی الجھا ہوا

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ابھی تک ان سے فرنچائز تجدید کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

پی سی بی اور علی ترین کے درمیان اختلافات اس وقت سامنے آئے جب لیگ نے علی ترین کو قانونی نوٹس بھیجا، جس میں کہا گیا کہ ان کے بیانات لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

علی ترین نے اس نوٹس کو ویڈیو میں پھاڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل کو قومی اثاثہ سمجھتے ہیں اور شفاف اور اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

علی ترین نے مزید کہا، ’اگر پی سی بی ہمیں لیٹر نہ بھیجے، جواب نہ دے یا میٹنگ میں نہ بلائے تو ہمارے پاس قانونی چارہ کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اگر ہم خوش رکھے گئے ہوتے تو آج 15 ارب روپے کا نیا معاہدہ قومی خزانے میں جا چکا ہوتا۔ ‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی موجودہ فرنچائز رائٹس دسمبر 2025 میں ختم ہو رہی ہیں۔ موجودہ مالکان دوبارہ بولی لگا سکتے ہیں، تاہم ملتان سلطانز کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی کہ ان سے تجدید کے لیے رابطہ کیا گیا ہے یا نہیں۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل کرکٹ کھیل ملتان سلطانز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کرکٹ کھیل ملتان سلطانز لاہور قلندرز ملتان سلطانز پی ایس ایل علی ترین پی سی بی

پڑھیں:

کراچی سے محبت میں جذباتی ہوگیا تھا، میئر سے سخت سوالات پر تابش ہاشمی کی وضاحت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائدکے نوجوان میزبان اور کومیڈی آرٹسٹ تابش ہاشمی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپنے سابقہ انٹرویو میں کیے گئے سخت اور تند و تیز سوالات پر وضاحت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سخت لہجے کی وجہ صرف اور صرف شہر کراچی سے محبت تھی اور جذبات کے اظہار کا ایک حصہ تھا۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی گزشتہ تین دہائیوں سے متعدد مسائل کا شکار رہا ہے اور شہر کی خراب صورتحال نے شہریوں کو ہمیشہ مایوس کیا ہے، کراچی کے حالات 35 سال سے خراب ہیں، مرتضیٰ وہاب تو صرف ایک سال پہلے اس منصب پر آئے ہیں،  اس لیے تمام تر ذمہ داری ان کے کندھوں پر ڈالنا درست نہیں ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ انٹرویو کے دوران ان کے سوالات سخت ضرور تھے لیکن ان کا مقصد کسی کی تضحیک یا کردار کشی نہیں تھا، میں اپنے پروگرام میں کسی کے لیے جھوٹ بولنے جیسے سخت الفاظ استعمال نہیں کرتا۔ وہ میرے مہمان تھے اور مہمان کی عزت کرنا میری بنیادی ذمہ داری ہے۔

خیال رہےکہ  تابش ہاشمی کے شو کی یہ قسط کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے میئر کراچی سے شہر کی حالتِ زار، پانی کی قلت، صفائی کے مسائل، ٹریفک اور شہری سہولیات پر بے لاگ سوالات کیے تھے،  اس ویڈیو پر شہریوں اور سیاسی حلقوں سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد تابش ہاشمی نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر وضاحت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شو کے ذریعے شہری مسائل کی عکاسی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کبھی بھی کسی شخصیت کو ذاتی طور پر نقصان پہنچانے کا مقصد نہیں ہوتا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • لاہور قلندرز کے بعد مزید دو فرنچائزز کی پی ایس ایل معاہدے کی تجدید
  • پاکستان کا مستقبل اور تاریخ کے عالمی اسباق
  • بچے ہمارا مستقبل … ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • کیا تین ٹیمیں فروخت ہوں گی؟
  • بچے ہمارا مستقبل ... ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں، بلاول کی اپیل
  • غزہ سیز فائر، مستقبل پر سنگین سوالات
  • کراچی سے محبت میں جذباتی ہوگیا تھا، میئر سے سخت سوالات پر تابش ہاشمی کی وضاحت
  • 1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا