سعودی علاقے حر الشاقہ میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ حر الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ۔ جھٹکوں کا مرکز حر الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26 سالہ ریکارڈ پاش پاش کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے کرکٹ کی عالمی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے 26 سال پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے، جس کی بدولت وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فعال کرکٹر بن گئے۔
یہ تاریخی ریکارڈ سلمان علی آغا نے اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیل کر حاصل کیا۔
انہوں نے 2025 کے دوران 54 انٹرنیشنل میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ نے 1999 میں مجموعی طور پر 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
یہ کامیابی نہ صرف سلمان علی آغا کی محنت اور فٹنس کی عکاس ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو سال بھر مسلسل کارکردگی اور مستقل مزاجی کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔