خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

پشاور کے حیات آباد میں 26 نومبر کے حوالے سے منعقدہ ایک پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تناطر میں پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام منتخب اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوں گے اور دوپہر ایک بجے تک پُرامن احتجاج کریں گے۔

جبکہ ایک بجے کے بعد یہ منتخب اراکین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں جیل کے باہر بطور پُرامن احتجاج بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سیاسی قیدی نہیں، دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزرا کی غیرملکی میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت اور ورکرز سے درخواست کی کہ منتخب اراکین پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک جاری ہے اور وہ خود جمعرات کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک میں تیزی لائی جائے اور ہر منگل کو احتجاج ہونا چاہیے۔ انہوں نے 7 دسمبر کو پشاور میں ایک جلسے کا بھی اعلان کیا۔

صرف ہر منگل کو احتجاج کیوں؟

پی ٹی آئی کے مطابق ہر منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ پارٹی کا ہے اور سہیل آفریدی منتخب اراکین اور کابینہ ممبران کی شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کے مطابق ہر منگل صرف منتخب اراکین کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، البتہ ورکرز چاہیں تو شریک ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیوں نہیں دی جاسکتی؟ تحریری فیصلہ جاری

پی ٹی آئی ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اکرام کٹھانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم ہے اور ہر منگل کو پُرامن احتجاج اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کے مطابق عمران خان کی بہنیں ہر منگل اور جمعرات کو مقدمات اور ملاقات کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل آتی ہیں اور ان کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے لیے پارٹی نے ہر منگل کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر وہ اور پارٹی ورکرز عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی تک یہ تحریک جاری رہے گی اور پارٹی ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل اسلام آباد ہائیکورٹ اکرام کٹھانہ پارٹی ورکرز پی ٹی آئی سہیل آفریدی علیمہ خان عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اسلام ا باد ہائیکورٹ پارٹی ورکرز پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی رہائی کہ عمران خان کی منتخب اراکین سہیل آفریدی اڈیالہ جیل ہر منگل کو احتجاج کا پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کے باہر کے لیے

پڑھیں:

9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔

عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور زاہد شبیر ڈار عدالت میں پیش ہوئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی تک ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی تک ہر منگل احتجاج اور پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، سماعت کے دوران جج کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس دوران سماعت بے ہوش، اسپتال منتقل
  • دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • 9 مئی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری پر عارضی روک
  • 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا