انڈونیشیا کے جاوا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جکارتا سے انڈونیشی حکام نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔ تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں سمیت مزید افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :