پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر پابندی کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
پٹرول موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسدادِ سموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری ادارے اب صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدیں گے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
اجلاس میں گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبے میں جدید ممالک کی طرح رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بہتر کیا جا سکے,پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت سزا دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
دھواں دینے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے مستقل بنیادوں پر ٹیسٹنگ ورکشاپس کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سموگ تدارک اور فضائی معیار کی بہتری کے لیے سیف سٹی اتھارٹی میں سموگ وار روم قائم کر دیا گیا ہے۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 اضلاع میں اس وقت 41 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز کام کر رہے ہیں، جبکہ مزید 100 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سینسرز نصب کرنے کی ڈیڈ لائن اگلے سال مقرر کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 450 سے زائد انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کیا جا چکا ہے اور خلاف ورزی پر 23 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے,نائٹ سکواڈ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد یونٹس مسمار کیے۔
پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا
مزید بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 2 ہزار 200 بھٹے مسمار جبکہ 2 ہزار 336 بھٹے سیل کر دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
کراچی میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب ان کے پیچھے بیٹھنے والے افراد پر بھی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق اگر موٹر سائیکل پر بیٹھی پچھلی سواری نے ہیلمٹ نہ پہنا تو اس پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں موٹرسائیکلسٹ اور اس کے عقب میں بیٹھے شخص دونوں کا ای چالان ہوگا۔
انہوں نے آن لائن رائیڈرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اضافی ہیلمٹ ضرور رکھیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 نہیں بلکہ 5 ہزار روپے ہوگا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے لازمی طور پر ہیلمٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن رائیڈرز ای چالان قوانین کراچی ہیلمٹ