سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور حکام صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی موثر اور بروقت تشہیر یقینی بنائیں۔
کراچی میں محکمہ اطلاعات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے محکمہ کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیے کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو موثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔ ان کے مطابق میڈیا کا استعمال معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات کو ہر شعبے میں ایسا مواد تیار کرنا چاہیے جو صوبے کی ثقافت، عوامی مفاد اور حکومتی کارکردگی کو سادہ اور مؤثر انداز میں پیش کرے۔ ساتھ ہی نوجوان فلم سازوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مواقع فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاکہ نئی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور مثبت بیانیہ مضبوط ہو۔
اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو بھی شریک تھے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ اطلاعات

پڑھیں:

متحدہ کراچی کے میگا منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن

کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات 
  • شرجیل میمن کی ورلڈ بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • شرجیل میمن کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • متحدہ کراچی کے میگا منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن
  • ’ہمارا کام بولتا ہے‘، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل
  • ہمارا کام بولتا ہے، ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل: شرجیل میمن
  • گولارچی ،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گولارچی کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی
  • الرحمن ڈزریونگ ویلفیئر سیٹیزن میں اجلاس، بچوں میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت