27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ترمیم کے خلاف درخواست شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔
درخواست گزار کے مطابق متوازی نظامِ انصاف عوام کے مفاد میں نہیں اور اس ترمیم کے ذریعے ایک نیا قانونی انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج
درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت درخواست پر جلد سماعت کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم اسپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ وفاقی آئینی عدالت وفاقی حکومت،.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 27ویں ا ئینی ترمیم اسپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ وفاقی آئینی عدالت وفاقی حکومت وفاقی آئینی عدالت گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔