سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج قیمت کتنی ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کے نرخوں کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹوں میں کی سطح پر کی قیمت سونے کی
پڑھیں:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
کراچی:(نیوزڈیسک) مختلف عوامل کے باعث پیر کو زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے تین اہم منصوبوں کے لیے 6کروڑ 18لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے، چین کی پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں سرمایہ کاری پلان اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو 54ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے 1فیصد رہنے اور عالمی ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی ڈالر کی قدر 280روپے سے نیچے آنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 42پیسے کی بڑی کمی سے 280روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 41پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔