اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے،  آئی ایم ایف رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ عوام سے چھپائی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ملک کی معاشی صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

ٹرائی سیریز:پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کے امکانات ،آج کون ہو گا ’’اِن ایکشن‘‘ ؟ جانیے

انہوں نے کہا کہ یہ انہی باتوں کا نچوڑ ہے جو ہم باتیں ہم کافی عرصے سے کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کوئی نئی باتیں نہیں تھیں۔ حکومت گورننس کو بہتر نہیں کر سکی نہ ہی کرپشن کو کنٹرول کر سکی ہے۔ آئی ایم کی رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کو ہمیں سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے کیوں عوام سے یہ رپورٹ چھپائی؟۔ یہ رپورٹ عوام کے سامنے پہلے ہی 6 ماہ بعد آئی ہے۔ ملک میں اس وقت بےروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ  چکی ہے، جس کی شرح 7.

1 فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے ہیں۔ معیشت کے حوالے سے کوئی ریفارمز بھی نہیں ہو سکیں۔

’’ اگر میری زندگی پر کبھی کوئی فلم بنی تو ‘‘۔۔۔دھرمیندر نے کس بھارتی اداکار کو اپنے جیسا کہا تھا ؟

انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف رپورٹ صرف وفاقی حکومت کے حوالے سے ہے جب کہ صوبوں کی حکومت کو بھی شامل کریں گے تو کرپشن کی رقم بڑھ جائے گی۔ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ حکومت ان خرابیوں کو دور کرنے سے کیوں قاصر ہے؟۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ کرپشن پر کنٹرول نہیں کریں گے تو یہ معاملہ معیشت پر اثر انداز ہوگا۔ ریفارم نہیں کریں گے تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں خاص طور پر رول آف لا کی بات کی گئی ہے۔ عدلیہ کی پرفامنس پر بہت سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ہر حکومت وقت کے ساتھ ریفامز لے کر آتی ہے۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ احتساب کا نظام ہی ناکام ہے۔ ملک کے معاملات میں سب کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پاکستان میں ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ آپ ملک چلائیں گے یا احتساب کرتے رہیں گے؟۔

قطر اور پاکستان میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ  میاں نواز شریف سیاسی رہنما ہیں، ان کی مرضی ہے جو بات کریں ۔ جو پاکستان کے مفاد کی کی بات کرے گا ہم اس سے بات کریں گے۔ آئینی ترمیم میں پاکستان کے عوام یا ملک کا کوئی مفاد نہیں ہے۔ مجھے سارا پاکستان عزیز ہے۔ آئین کے لیے جو کام کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں ۔ ہمارا مقصد بالکل واضح ہے کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چل سکتا۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف رپورٹ شاہد خاقان رپورٹ میں نے کہا کہ کریں گے نہیں کر

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق