ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو احساس ہے کہ اس کا کیا اثر پڑے گا؟ شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
سابق وزیراعظم اور چیئرمین عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو احساس ہے کہ اس کا ملک پر کیا اثر پڑے گا؟ ان ترامیم میں ملک اور عوام کا فائدہ بتایا جائے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو پاکستان اور آئین کی بات کرے گا ہم اس سے بات کریں گے، حکومت نہ ہی اصلاحات کرسکی اور نہ ہی گورننس کو بہتر بنا سکی، حکومت کیوں کرپشن روکنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے یومیہ عوام کی جیب سے چینی مالکان کی جیب میں جارہا ہے۔ اشرافیہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے اور اس سے کرپشن کی جاتی ہے، معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے کہتے ہیں کرپشن کنٹرول نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نہ سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت ہے ملک کے مسائل برقرار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں الیکشن چوری ہوتے تھے تو آج نہیں ہونا چاہئیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔
ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف سیاسی لیڈر ہیں، ان کی مرضی جو بیان دیں، نواز شریف حکومت میں ہیں، احتساب ان کے ہاتھ میں ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں سوچ اور رویہ بدلنے کی ضرورت ہے، ہم صرف اپنی خوشی اور مفاد کی بات کرتے ہیں اور یہ بات کرتے ہیں کہ مزید کیسے طاقت حاصل کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رونا کام نہیں آئے گا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی۔
لاہور میں تقریب کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بڑی منافقت سے کام لیا اگر ہار گئے تو کہیں گے کہ ہم نے بائیکاٹ کیا اگر جیت گئے تو کہیں گے کہ بائیکاٹ کے باوجود جیت گئے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا کہنے والی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رشتہ دار خود الیکشن میں کھڑے تھے، پی ٹی آئی کے بیانیے سے لوگ اب بے وقوف نہیں بنتے، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے اسی لیے وہ اب پی ٹی آٗئی کے جلسوں میں بھی نہیں آتے۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال تاریخ کے بدترین سال ہیں جو ہمیشہ یاد رہیں گے، ان کا چور اور ڈاکو کا بیانیہ کب تک چلتا؟ چار برس میں سیاست کو داغ دار کیا گیا سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، چند برس پہلے جو آپ نے کیا اور روایت قائم کی اگر آج آپ اس کا رونا روتے ہیں تو کوئی نہیں سنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، گالم گلوچ، خواتین کو برا بھلا کہنا، آوازیں کسنا یہ سب پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے مگر اس الیکشن میں ان کی سیاست ختم ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، سازش کرنے والے خود تاریخ کی کتاب میں بند ہوگئے، ہم نے وارثت میں بدتمیزی کرنا اور گالی دینا نہیں سیکھا عوام کی خدمت کرنا سیکھا ہے۔