سکھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلیے جامع منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ تیار، شہریوں اور تاجروں سے تعاون کی اپیل، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز نے کہا ہے کہ شہر کو انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ جیسے دیرینہ مسائل سے مکمل طور پر نجات دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر کے مرکزی بازاروں، تجارتی مقامات اور مصروف شاہراہوں پر برسوں سے قائم تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ماضی میں متعدد آپریشنز کے باوجود مستقل حل نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل بار بار سر اٹھا لیتے ہیں۔ سارہ فراز نے واضح کیا کہ سکھر شہر میں سب سے بڑی مشکل باقاعدہ اور مخصوص پارکنگ ایریاز کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے شہری مجبوری کے تحت سڑک کنارے گاڑیاں پارک کرتے ہیں اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے تاجر برادری کے تعاون سے ایک جامع پلان تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق شہر کے تمام دکانداروں کو اپنی دکان کے باہر صرف دو فٹ جگہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، جہاں وہ اپنا کاروباری سامان رکھ سکیں گے، جبکہ اس کے علاوہ سڑک یا فٹ پاتھ پر کوئی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔