اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔

ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے ، ان کی چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں، مہوش حیات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے سفری سہولت ناگزیر ہے، دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب متحدہ عرب امارات کے دونوں ممالک سفیر نے کے لیے

پڑھیں:

نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.

People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.

Living conditions remain…

— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی