WE News:
2026-07-24@04:31:45 GMT

حکومت نے سالانہ 56 ارب روپے کی بڑی بچت کیسے کی؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

حکومت نے سالانہ 56 ارب روپے کی بڑی بچت کیسے کی؟

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناب سے حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے وزارتوں کو مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کے بعد نہ صرف مختلف وزارتوں کا انضمام کیا گیا بلکہ ہزاروں آسامیاں بھی ختم کردی گئی تھیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے مطابق حکومت نے 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کرکے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت یقینی بنائی ہے۔

دوسری جانب وزارتوں اور محکموں کے انضمام اور خاتمے کا عمل بھی جاری ہے جس سے مزید مالی نظم و ضبط حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا خسارے میں جانے والی وزارتوں کے خاتمے کا فیصلہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام، مسابقت اور مالی نظم وضبط کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

ان کے مطابق ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے جاری ہے اور ملک کو کیش اکانومی سے ڈاکومِنٹڈ اکانومی کی طرف منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

’ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹر کے آڈٹ شروع کر رہا ہے۔‘

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے کون سے سرکاری ادارے ضروری قرار دیدیے؟

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ اوسط قرض میچورٹی بڑھ کر 4 سال ہو گئی ہے جس سے ری فائنانسنگ رسک کم ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال معاشی نمو 3.

5 فیصد رہنے کا امکان ہے اور آئندہ سال یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ درمیانی مدت میں گروتھ 6 سے 7 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ

وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری نظام فعال ہونے کے قریب ہے جبکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ان کے مطابق نجی سیکٹر اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، 4 دسمبر کو 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اخراجات استحکام اسلام اباد این ایف سی پاکستان بزنس کونسل جامع اصلاحات ڈیجیٹل ڈیجیٹلائزیشن ری فائنانسنگ ریگولیٹر قرض کرپٹو نظم وضبط

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اخراجات استحکام اسلام اباد این ایف سی پاکستان بزنس کونسل جامع اصلاحات ڈیجیٹل ڈیجیٹلائزیشن ری فائنانسنگ ریگولیٹر کرپٹو کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا