جنوبی وزیرستان کے مشکل ترین محاذ تِیرہ راجگال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارشاد نے ایک ایسی مثال قائم کی جسے سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔

کارروائی میں شریک جوانوں کے مطابق آپریشن کے دوران دشمن کی پوزیشن کے قریب پہنچتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے خود آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے پوری جرات سے اعلان کیا کہ وہ دشمن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے سب سے آگے جائیں گے، اور پھر شدید فائرنگ کے باوجود وہ تنِ تنہا دشمن کے مورچے کی طرف بڑھے اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے طیارے کے اغوا کی داستان جس نے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا

ساتھی جوانوں کے مطابق دشمن سے جھڑپ کے بعد واپسی کے دوران کیپٹن ارشاد کا قدم اینٹی پرسنل بارودی سرنگ پر آ گیا۔ دھماکے نے لمحوں میں منظر بدل دیا، مٹی کا گہرا غبار اٹھا، اور کیپٹن ارشاد شدید زخمی حالت میں زمین پر گرے۔ دھماکے سے ان کا آدھا پاؤں کٹ گیا جبکہ انگلیاں ان کے جوتے میں اٹک گئیں۔

جوانوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں نیچے منتقل کیا جا رہا تھا تو حالت نازک تھی، مگر ان کے چہرے پر خوف یا کمزوری کا کوئی اثر نہیں تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود وہ مسلسل اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بلند کرتے رہے اور یہی کہتے رہے کہ دشمن کو پیچھے کرنا ہے۔

آپریشن کے دوران دشمن کی متعدد پناہ گاہیں تباہ کی گئیں جبکہ چار جوان وطن کی خاطر شہید ہوئے۔ کیپٹن ارشاد اس وقت صحتیاب ہو رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد دوبارہ کھڑے ہونے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ وطن کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میران شاہ میں جھڑپ: پاک فوج کے 3 بہادر جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن ارشاد کے سینیئر آفیسر میجر حسیب رضا نے ان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یونٹ کے سب سے نڈر، فرض شناس اور بہادر آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے بقول انتہائی کٹھن حالات میں بھی کیپٹن ارشاد نے کبھی پیچھے ہٹنے کا تصور نہیں کیا اور ہمیشہ مورچے کی پہلی لائن میں کھڑے رہے۔

کیپٹن ارشاد کی قربانی صرف ایک زخمی پاؤں کی نہیں، یہ اس جذبے کی علامت ہے جس کے سہارے پاک فوج کے جوان وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہیں۔

کیپٹن ارشاد کا نام اب ان ہیروز کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے اپنی جان، اپنا خون، اپنا وجود اس خاکِ وطن پر نچھاور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی پکتیکا میں کارروائی، خارجی گل بہادر کے رشتہ دار سمیت 70 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

کیپٹن ارشاد نے کہا کہ وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں اور پوری لگن کے ساتھ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ جلد دوبارہ ملک کی خدمت کے لیے میدان میں کھڑا ہوں۔

راجگال کے اس محاذ پر کیپٹن ارشاد کی قربانی اور بہادری پاک فوج کے اس جذبے کی زندہ مثال ہے جس کی بدولت وطن دشمنوں کے مذموم عزائم بار بار ناکام ہوتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کیپٹن ارشاد نے پاک فوج کے کے دوران رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم

ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ فیصلہ اب باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔ حکومتی اقدام کے بعد انتظامی ڈھانچے کی از سرِ نو تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے مقامی سطح پر گورننس اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرات کے پیکر اوروفا کے مجاہد کیپٹن ارشاد کی جراتمندانہ داستان
  • قومی  وحدت  ہماری  طاقت  ، دشمن  کے عزائم  ملکر ناکام  بنائیں  گے : فیلڈ  مارشل
  • شہید ابو علی کا راستہ جاری رہے گا، حزب اللہ
  • ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم
  • نومبر 1971ء کا معرکہ ہلی سیکٹر ؛ بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے خونریز مظالم  کی ایک اور داستان
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی قیادت میں تشویش، حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کا فیصلہ
  • 1971 کی جنگ: بھارتی بربریت، مکتی باہنی کے مظالم اور میجر انیس احمد خان کی بہادری
  • 1971، بھارتی بربریت اور مکتی باہنی کے مظالم، میجر انیس احمد خان شہید کی بہادری کی داستان
  • دشمن قوتیں حملہ آور ہیں، ترقی کا معرکہ امن سے ہی جیتا جاسکتا ہے،احسن اقبال