2025-11-27@15:33:18 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر»:
سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیڈا ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو معطل کیا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکرٹری کو انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکواری کا حکم دے دیا ہے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قانونی اختیار کے تحت یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع قلات کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم ضیا کی خدمات فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔ یہ اقدام بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری ایکٹ (BEEDA) 2011 کے سیکشن 6 کے تحت بدعنوانی/بدسلوکی کے الزامات پر کیا گیا ہے۔ مزید یہ...
راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت سینیٹری پٹرول ورکرز نے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ قائدین نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے اور برطرف ملازمین کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا جبکہ احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب، ملازمین کی برطرفی اور احتجاج کے باعث عالمی ادارہ صحت کی سرویکل کینسر کے خلاف مہم سمیت ڈینگی، پولیو، خسرہ اور ستھرا پنجاب مہم ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اس ضمن میں پیر کے روز راولپنڈی آل اتحاد سینٹری پٹرول ضلع...
بابر شہزاد تُرک : وفاقی دارالحکومت میں خدمات سرانجام دینے والے ڈینگی ورکرز کیلئے خوشخبری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے منظوری کیلئے وفاقی وزارت صحت کو پی سی فور ارسال کر دیا۔ ڈی ایچ او آفس کے تحت 500 ڈینگی ورکرز ڈیلی ویجز پر بھرتی ہیں۔ڈی ایچ او آفس پراجیکٹ کے بھی 80 غیر مستقل ملازمین ڈینگی مہم کا حصہ ہیں۔ مستقل ہونے کی صورت میں مجموعی طور پر 580 ملازمین مستفید ہوں گے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران کا تعلق چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران کی جگہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز...
---فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ صحت کی جانب سے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللّٰہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کیا گیا ہے۔ان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011ء کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...