سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیڈا ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو معطل کیا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکرٹری کو انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیاء کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکواری کا حکم دے دیا ہے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قانونی اختیار کے تحت یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع قلات کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم ضیا کی خدمات فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔ یہ اقدام بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری ایکٹ (BEEDA) 2011  کے سیکشن 6 کے تحت بدعنوانی/بدسلوکی کے الزامات پر کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ایڈیشنل سیکریٹری سروسز محکمہ صحت ہاشم شاہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کریں اور اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پڑھیں:

ضلع قلات میں 3.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

 

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت 3 سال قید کی سزا معطل، مجرم کو ضمانت مل گئی
  • کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست
  • قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور
  • بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے: غلام مصطفیٰ ملک
  • این آئی سی وی ڈی،چیف سیکیورٹی آفیسر فضل عباس کی تعیناتی پر سنگین اعتراضات
  • بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • ضلع قلات میں 3.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
  • بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے