ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ کامل مشارا 76 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کوشل مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ داسن شناکا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کیں۔ نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب سری لنکا نے اپنی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
یہ میچ سری لنکا کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر سری لنکا آج کامیابی حاصل کرتا ہے تو 29 نومبر کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن فائنل کھیلے گا، بصورت دیگر ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا نے
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز، زمبابوے کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
آج سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیمیں باہمی حریفانہ ٹاکرے کے لیے میدان میں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں