انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کون اداکار کرتا ہے؟ مہوش حیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی انڈسٹری میں فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام بتادیے۔
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان سیلبرٹی کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کررہی ہیں اور ندا یاسر بھی وہاں موجود ہیں۔
ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے البتہ وہ مذاق بہت کرتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اسے مثبت فلرٹ کہاجاسکتا ہے یا پھر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمایوں کا مزاج بہت زیادہ مزاحیہ ہے، جب میں ہمایوں اور ندیم بیگ ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذاق کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ مہوش حیات نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ شادی شدہ ہیں اور مجھے اب دونوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ندا یاسر نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکار کا نام بتائیں اور جواب دینے کا اصرار کیا۔
ندا یاسر نے ہمایوں سعید، احسن خان، فہد مصطفیٰ اور اظفر رحمان کا نام پیش کیے۔
اس پر مہوش حیات نے ریٹنگ کے حساب سے اپنی فہرست بتائی جس میں سب سے پہلے نمبر پر ہمایوں سعید، پھر احسن خان اور پھر فہد مصطفیٰ تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ اظفر میرا بہت اچھا دوست ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہوش حیات نے ہمایوں سعید ندا یاسر کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے اعلانیہ کرتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹوڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں ہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل قانونی معاملہ ہے، اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے، جب یہ معاملہ حتمی نتیجے پر پہنچے گا تو فوری طور پر اعلان کردیا جائے گا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر کوئی فرد واحد سمجھتا ہے کہ اس کی ذات پاکستان سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما قابل احترام ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ریاست ہیں، ریاست کے طور پر ہی ردِعمل دیتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم پر حملے بھی ہوں اور ہم تجارت بھی کریں، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹرز کی طرح نہیں، طالبان حکومت کب تک عبوری رہے گی؟