بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ہندوستان میں ایک متنازعہ مشروب ‘اسپیشل گائے گوبر دودھ’ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہا ہے، اس میں مبینہ طور پر گائے کا گوبر ملا کر صحت کے فوائد کے دعوے کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گائے سے بدفعلی، ویڈیو منظرعام پر آنے پر لوگوں میں اشتعال
ترکیہ کے نیوز چینل آر ٹی ای اردو کی ایک وائرل ویڈیو نے معاملے کو مزید شہرت دی ہے، جسے ہزاروں افراد نے دیکھا۔ ویڈیو میں ایک شخص سبز رنگ کی پیسٹ کو دودھ میں ملا رہا ہے، جسے ‘گوبر شربت’ کا نام دیا گیا ہے۔
بعض رپورٹس میں الزام ہے کہ یہ اصل میں گائے کے گوبر کی بھنگ (کنابیس) پیسٹ ہے، جو بھارت میں ہولی جیسی تقریبات میں استعمال ہوتی ہے۔ ویڈیو کو اب تک 33 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا، جبکہ 247 لائکس، 113 ری پوسٹس اور 30 کمنٹس بھی ملے ہیں۔
???? ہندوستان میں بنایا جانے والا اسپیشل گائے گوبر دودھ، جس میں مخصوص مقدار میں خدا مانی جانے والے گائے کا گوبر استعمال کیا جا رہا ہے۔
▪️ بعض رپورٹس کے مطابق یہ گائے کے گوبر کی بھنگ پیسٹ ہے۔ pic.
— RTEUrdu (@RTEUrdu) November 27, 2025
روایتی ہندو ثقافت میں گائے کے پروڈکٹس (پنچ گوئے) کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور مختلف بیماریوں جیسے کینسر اور ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ‘کاؤ پتھی’ (گائے تھراپی) کو فروغ دینے کے بعد ایسے پروڈکٹس کی مارکیٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دعوے غیر ثابت شدہ ہیں اور گوبر میں بیکٹیریا یا زہریلے عناصر ہونے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، خاص طور پر زوونوٹک بیماریوں کا خطرہ موجود ہے۔
مجھے تو انسانی گوبر لگتی ہے جس نے میرے خیال میں ساگ کھایا ہوا تھا
— Sword. (@shabbirahmadm33) November 27, 2025
سوشل میڈیا پر ردعمل انتہائی دلچسپ ہے۔ صارفین نے طنز و مزاح اور اعتراضات کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایک صارف نے لکھا: انڈین گائے کا موتر بھی پیتے اور اب گوبر بھی دودھ میں ملا کر پی رہے، یہ تو انسان نہیں جانور لگتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے تو انسانی گوبر لگتی ہے جس نے ساگ کھایا ہوا تھا۔ایک اور نے شکایت کی کہ اتنی گندی چیزیں کیوں دکھاتے ہیں، دیکھ کر متلی ہو جاتی ہے۔
اتنی گندی گندی چیزیں کیوں دکھاتے ہیں ہمیں
آپ کو پسند ہیں تو شوق سے دیکھیں – مگر ہم پر ترس کھایا کریں ہمیں دیکھ کر متلی ہو جاتی ہے
— Saadat Wahid (@SaadatOne) November 27, 2025
یہ بھ پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے مشروبات استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے، کیونکہ یہ کووڈ19 جیسی وباؤں کے دوران اضافی خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ پروڈکٹس ایک بڑا کاروبار بن چکی ہیں، جہاں کمپنیاں لاکھوں روپے کمارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت گائے شربت گوبر دودھذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت گائے شربت گوبر دودھ گوبر دودھ
پڑھیں:
الیکشن نتائج سے پہلے بڑا ہنگامہ، فوج نے صدر کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔
سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
فوجی قیادت کے مطابق ایک اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دی گئی ہے جو اگلے حکم تک ملک کا انتظام چلائے گی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنا تھے۔
فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل دارالحکومت بساؤ میں الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
انتخابات میں صدر ایمبالو کا مقابلہ اُن کے حریف فرننڈو ڈیاس سے تھا اور دونوں نے پہلے مرحلے میں اپنی جیت کا دعویٰ کر رکھا تھا۔
صدر کے ترجمان نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ فرننڈو ڈیاس کے حامیوں نے کیا تاکہ نتائج کا اعلان روکا جا سکے، تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
فرننڈو ڈیاس اور ان کے اتحادی سابق وزیر اعظم ڈومِنگوس سیموئز پریئرا نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے قبل ہونے والی کشیدگی میں ان کا کوئی کردار نہیں۔
گنی بساؤ 1974 میں آزادی کے بعد سے اب تک متعدد فوجی بغاوتوں کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ صدر ایمبالو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور میں تین قاتلانہ حملوں سے بھی بچ چکے ہیں۔