’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘، اداکار بلال قریشی کا بانی پی ٹی آئی کے متعلق مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : اداکار بلال قریشی نے عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘۔
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور کسی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس ساری صورت حال میں اداکار بلال قریشی نے عمران خان کو اپنا لیڈر قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارے قائد عمران خان کی ایک جھلک دکھائی جائے تاکہ اطمینان ہوسکے کہ وہ آپ کی تحویل میں محفوظ ہیں۔
بلال قریشی نے لکھا کہ حکومت ایسا کرتی ہے تو ہم اُس کے شکر گزار ہوں گے اور عزت میں مزید اضافہ بھی ہوجائے گا۔ یک روز قبل اداکارہ مشی خان نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی تھی۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ