لاہور(نیوز ڈیسک) اتھارٹی صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کی نگرانی، بہتر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔حکومتِ پنجاب نے صوبے میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی اور اس سلسلے میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔اتھارٹی صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کی نگرانی، بہتر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ حکام کے مطابق اتھارٹی اپنا علیحدہ میکنزم تیار کرے گی جبکہ کوڑے کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی جبکہ وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن مقرر کیے گئے ہیں۔مزید برآں ہر ضلع میں ستھرا پنجاب ایجنسی بھی بنائی جائے گی جس کے چیئرپرسن ڈپٹی کمشنر ہوں گے، جو ضلعی سطح پر صفائی کے تمام کاموں کی نگرانی کریں گے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن