data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو شائقین کے لیے حیران کن ہے اور قومی ٹیم کے مداحوں کے لیے تشویش کا باعث بھی بن گیا ہے۔

جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بابر اعظم سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ یہ واقعہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا دسواں موقع تھا جب وہ صفر پر واپس پویلین لوٹے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس کے نتیجے میں بابر اعظم اب صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، عمر اکمل نے 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، صائم ایوب 55 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

میچ کے نتائج کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 6 رنز سے شکست دی، جس کے ساتھ ہی وہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے، جبکہ زمبابوے سیریز سے باہر ہو گیا۔

اب ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں بابر اعظم اور پاکستانی بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ شائقین قومی ٹیم سے مضبوط بیٹنگ کا متوقع ہیں تاکہ فائنل میں فتح یقینی بنائی جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا نےزمبابوے کو9وکٹوں سے شکست دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، جس کے بعد ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکن کی ٹیم کی رسائی ممکن ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 17 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

راولپنڈی میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پانچواں میچ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ زیادہ رنز بنیں گے، اِسی لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ ہدف دیں۔

سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، کامِل مشارا، کوشل پریرا، جانتھ لیانیگے، داسن شاناکا (کپتان)، پوان رتھنا ایکے، وانندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، ماہیش تھیکشنا اور ایشان مالنگا شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم میں برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، رائن برل، سکندر رضا (کپتان)، ڈیون مائرز، تشنگا موسی کیوا، بریڈ ایونز، تینوتینڈا میپوسا، رچرڈ نگاروا اور ویلنگٹن ماساکادزا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیریز میں 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست ہوئی جب کہ زمبابوے نے 3 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اِسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
  • ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
  • ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 185رنز کا ہدف
  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
  • سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا نےزمبابوے کو9وکٹوں سے شکست دے دی