سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں بنالی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے،عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد منظور،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سری لنکا نے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا