data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ: فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے آسٹریا کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔

دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں واحد گول انیسو کیبرال نے 32 ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔

یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے تھے، فائنل میں اپنی ٹیم کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔تاہم ان کے متبادل ڈینیئل فریشر میچ کے آخری لمحات میں گول کے قریب پہنچے جب ان کا 85 ویں منٹ میں کم زاویے سے لگایا گیا شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا اور یوں سنہری موقع ضائع ہوگیا۔

میچ کا واحد گول کرنے والے کیبرال نے ٹورنامنٹ میں 7 گول کیے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں اٹلی نے برازیل کو پنالٹی پر چار، دو سے شکست دی۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں آسٹریا نے اٹلی کو دو صفر سے جبکہ برازیل کو پرتگال کے خلاف چھ پانچ کی سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فائنل میں ا سٹریا

پڑھیں:

پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت

اسلام آباد:

پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مقابلے جاری ہیں، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مکسڈ کارکردگی سامنے آئی ہے۔

پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ 25 مختلف ممالک کے ٹینس اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی عالمی مقابلوں میں اے ٹی پی پوائنٹس کی دوڑ میں شامل ہیں۔

 آج کھیلے گئے  مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 32 میں ترکی کے مرٹ الکایا نے پاکستان کے سمیر افتخار کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ بلغاریہ کے ڈنکو ڈینیو نے پاکستانی سینئر کھلاڑی عقیل خان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(5)، 6-1 سے ہرایا۔

پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف خلیل کو 6-3، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، اسی راؤنڈ میں یوکرین کے نیکیتا بیلوزرتسیف نے تیسرے سیڈ سابا پورٹسلاڈزے کو 6-2 کے بعد ریٹائر ہٹ کرا دیا۔

ساتویں سیڈ لیو بورگ نے بھی 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، ڈبلز میں یوکرین اور امریکا کی جوڑی نے پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کو 6-2، 7-5 سے شکست دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کی پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
  • ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
  • ورلڈکپ سے قبل فٹبال کا ایک اور سنسنی خیز ٹاکرا؛ فیفا عرب کپ قطر 2025 کا شیڈول جاری
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار
  • پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت