عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں میزبان پاکستان نے مسلسل اپنا چوتھا گروپ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ بی میں فائنل فور کی ٹیموں کا فیصلہ امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 224 رنز بنائے۔ کپتان سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئےاور 56 گیندوں پر99 رنزپر وکٹ گنوا کر سینچری سے محروم رہے۔نائب کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 100 رنز تک محدود رہی۔ ذوالفقار بابر اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں باہم تقسیم کیں۔
گروپ اے کے دیگر میچز میں متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 7 وکٹوں اور جنوبی افریقا نے ہانگ کانگ کو 25 رنز سے شکست دی۔
گروپ بی میں آسٹریلیا نے امریکا کو شکست کا ذائقہ چکھاتے ہوئے6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ریسٹ آف دی گلف نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 3 وکٹوں سے قابو کیا جبکہ سری لنکا نے زمبابوے کو10وکٹوں سے شکست دے دی۔
جمعرات کو ایونٹ کا پانچواں اور آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں جنوبی افریقا کا یو اے ای، ہانگ کانگ کا ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔
گروپ بی میں آسٹریلیا کا زمبابوے، امریکا کا ریسٹ آف دی ورلڈ اور سری لنکا کا ریسٹ آف دی گلف سے مقابلہ طے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔