2025-11-27@13:31:57 GMT
تلاش کی گنتی: 13830
«غیر اخلاقی مواد»:
وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ...
پشاور کے علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشتگردی قرار دے دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔پولیس نے پھٹنے والی گیس پائپ لائن کے مقام کا معائنہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک آئی ای ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کر گئے تھے، چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد بھی ناکارہ بنا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ دھماکے سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ناکہ جات پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ یقینی بنانے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور مؤثر چیکنگ کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے...
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پاک فوج خوارج کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا اہم اور حساس مشن تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ وار آن ٹیرر کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور مقامی آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں، جنہوں نے برسوں تک ان علاقوں کی زندگی اجیرن کیے رکھی۔ انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد پاک فوج نے پورے قبائلی خطے میں بڑی سطح پر ڈی مائننگ مہم شروع کی۔ بہادر فوجی جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دشوار گزار علاقوں میں بچھائی گئی سرنگوں اور بارودی مواد کو ایک ایک کر کے صاف کر رہے ہیں۔...
پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سےجاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں۔ خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ پاک فوج...
—فائل فوٹو پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وار آن ٹیرر کے دوران خیبر پختونخوا میں خوارج نے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں۔خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی...
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغواکے معاملے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغوا کے معاملے پر جسٹس محسن کیانی نے وقاص احمد اور سہیل علیم کی مقدمہ اخراج کی درخواست کی سماعت کی،مشرف رسول نے وقاص اور سہیل کے ساتھ لین دین کے تنازع پر مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آ کر بتائیں کیا لاہور پولیس کا بیان قلمبند کیاگیا؟ڈی آئی جی بتائیں جنہوں نے خاتون کے گھر لاہور چھاپہ مارا، کیا ان کا بیان...
اسلام آباد: ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز پر چھاپہ، گرفتار لڑکیوں کو آزاد کروانے کے لیے دباؤ کا انکشاف
اسلام آباد میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کے نام پر چلنے والے غیر قانونی جسم فروشی کے اڈوں پر بڑی کارروائی کی۔ تھانہ شالیمار کی ٹیم نے ایک ہی رات میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور 21 لڑکیوں اور 19 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، پانچ میں سے تین اڈے ابوظہبی ٹاور میں واقع تھے، جبکہ روز پیلس اور نیچرل راکس نامی مساج سینٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کی جا رہی تھی۔ گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی شخص لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی–ف) کے رہنما فرخ کھوکھر نے خودکار اسلحے کے لائسنس نہ ہونے پر ایک روز قبل پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور بعد ازاں رہائی کے واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ رہائی کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو بیان میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ وہ اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں روکا گیا؟ اگر کوئی ذاتی اختلاف ہے یا کوئی قانونی غلطی مجھ سے سرزد ہوئی ہے تو واضح کیا جائے، ورنہ مجھے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے‘۔ TikTok star, JUI leader and...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بےسہارا بیواؤں کے قبضہ کیسز ترجیحاً اور فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ناجائز قبضہ کیسز کے جَلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیسز پر روزانہ اجلاس کریں، خود مانیٹر کروں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی، قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کی درخواستیں...
سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔ واضح رہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔واضح رہے کہ جیو جیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے خطرناک اور خوفناک اغوا کے سلسلے نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مختلف شہروں اور قصبوں سے سیکڑوں شہریوں کو جبراً اٹھا لیے جانے کے بعد حکومت نے بالآخر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قومی سانحہ قرار دے دیا ہے۔صدر بولا ٹینوبو نے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک اس وقت ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور عام شہری خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کی جانیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر قومی سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے...
بانی پی ٹی آئی کو لانے والے بھی قصور وار ‘ جھوٹ کو شکست ہوئی : نواز شریف : لوگو ں کو اصل ِ نقل کا پتہ چل گیا : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو اصل نقل کا پتہ چل گیا۔ بیانیے کی سیاست پٹ چکی ہے۔ جھوٹ کتنی دیر بولا جاسکتا ہے۔ نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخابات میں فتح سے نوازا، شکر ادا کرتے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں کامیابی پر سینئر پارٹی ممبران اور پوری مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دیتی ہوں۔ قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو خود نو منتخب ارکان اسمبلی سے ملنے تشریف لائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہت اچھی طریقے سے الیکشن کمپئین چلائی۔ میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کرنے...
عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکیل نے درخواست کی کہ عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح جوڈیشل پاور کا استعمال کرکیمسائل حل کراوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں نے بھی بھارتی فلم ’ایک دن کا سی ایم‘ دیکھی تھی، وہ جو سب کو معطل کرتا رہتا ہے۔ سیشن جج سے متعلق عدالت عظمیٰ کی 2004ء کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-8 پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیا ماری گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 بروز منگل 2 دسمبر 2025 ء سے شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے والے ایسے امیدوارجنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی فیس جمع نہیں کروائی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن سسٹم سے جنریٹ نہیں ہوسکیں گے۔ امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے آفیشل پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جاکر اپنی فیس کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ایسے امیدوار جن کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59...
سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار...
نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اس کو لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے ان کا بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب...
جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔ پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو، بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اور آئین...
اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری زیرو پوائنٹ پر قائم چیک پوائنٹ سے عمل میں آئی، جہاں تلاشی کے دوران اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ گرفتاری کے بعد فرخ کھوکھر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایک معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے چند ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تمام قانونی پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی...
دوسروں کو چورکہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں، لانیوالے بھی شریک ہیں؛ نواز شریف
ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔ لاہور میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں...
لاہور: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے بھارتی خاتون سربجیت کور، جس نے گزشتہ دنوں پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر سے نکاح کر لیا تھا ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ویزا خلاف ورزی اور طے شدہ مدت سے زائد قیام پر نور بی بی کو غیر قانونی غیر ملکی قرار دے کر فوری طور پر واپس اس کے ملک انڈیا بھیجا جائے۔ درخواست کے مطابق سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو 10 روزہ سنگل انٹری مذہبی ویزے پر سکھ یاتریوں کے گروپ کے ساتھ پاکستان آئیں...
وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری...
امریکی حملے کے خوف نے عالمی ایئرلائنز کو وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور کردیا ہے، کئی ممالک نے وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں، جس سے متعدد مسافر وہاں پھنس گئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئرلائنز کو وینزویلا کے اوپر پروازوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انتظامیہ کے مطابق وینزویلا اور اس کے اطراف فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے فضائی آپریشن خطرات سے دوچار ہوسکتا ہے۔ پروازوں کی معطلی کے باعث کاراکاس میں غیر ملکی مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے ایئرلائنز کو...
بحرین:(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد...
برطانیہ کی حکومت نے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں کم از کم اجرت میں ملازمین کی عمر کی حساب سے اضافہ کردیا۔ جس کے تحت 16 اور 17 سال کے ورکرز کی اجرت میں 6 فیصد جب کہ 18 سے 20 برس کے عمر کے ملازمین کی اجرت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈز فی گھنٹہ مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4.1 فیصد تک بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کرنے والے نوعمر ملازمین کی اجرت میں بھی 8 پاؤنڈز فی گھنٹہ...
پنجاب وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں تیتر کے شکار کے لیے کے سیزن کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہی مخصوص علاقوں اور تاریخوں میں کیا جا سکے گا۔مخصوص علاقوں کے علاوہ تیترکے شکار کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کے لئے سپیشل اور عام ہنٹنگ گراؤنڈز، کمیونٹیز کنرروینسیز، پبلک اورپرائیویٹ وائلڈلائف ریزروز بنائے گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف رینجر نے ترمیم شدہ وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چکوال، تلہ گنگ، جہلم اورخوشاب میں مختلف علاقوں کو ہنٹنگ گراؤنڈز کا درجہ دیا ہے ۔مجموعی طور پر 125 سپیشل ہنٹنگ گراؤنڈز تشکیل دی گئی ہیں جہاں تیتر کے شکار کے لئے پرمٹ نیلامی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب وائلڈلائف رینجر نے ترمیم شدہ وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چکوال، تلہ گنگ، جہلم اورخوشاب میں مختلف علاقوں کو ہنٹنگ گراؤنڈز کا درجہ دیا ہے ۔مجموعی طور پر 125 سپیشل ہنٹنگ گراؤنڈز تشکیل دی گئی ہیں جہاں تیتر کے شکار کے لئے پرمٹ نیلامی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہی مخصوص علاقوں اور تاریخوں میں کیا جا سکے گا۔مخصوص علاقوں کے علاوہ تیترکے شکار کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کے لئے سپیشل اور عام ہنٹنگ گراؤنڈز، کمیونٹیز کنرروینسیز، پبلک اورپرائیویٹ وائلڈلائف ریزروز بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر زاہد علی نے بتایا سپیشل ہنٹنگ گراؤنڈ میں تیترکے شکار کے لئے پرمٹ...
انہوں نے اس بنیاد پر عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست کی کہ انجینیئر رشید ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں اپنی عوامی ذمہ داری کی تکمیل کیلئے یکم دسمبر سے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے انجینیئر رشید کی حراستی پیرول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ بدھ کے روز جیل میں بند جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کی طرف سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کے لئے حراستی پیرول یا عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے شیخ عبدالرشید کی درخواست کی سماعت کی۔ انجینیئر...
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔اسلام آباد میں اپنی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے یہ بات کہی۔اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہوفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔اس...
سٹی 42: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال کردی ۔ ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا...
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی ملک پر مسلط کرنا عوام کے مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی ابتری کا بنیادی سبب عوام کی مقبول سیاسی قیادت کو پابندِ سلاسل کرنا اور اس کی جگہ مصنوعی، جعلی اور عوام سے مسترد شدہ قیادت کو ملک پر مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔صدرمسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور...
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں...
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد پر تھی، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان کا دنیا میں آج ایک مقام ہوتا اور آئی ایم...
امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے، امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، وفاق دہشت گردی کے خاتمے کا حل مذاکرات سے نکالے جبکہ...
بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے لاہور میں ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج، معاشی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے اراکین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو واضح کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نفرت، جھوٹ اور فساد کے بیانیے کو شکست دی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ دور میں...
شکرگڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہونے والا نایاب جنگلی سامبر طبی معائنے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ: ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار شہریوں نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والے اس جانور کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا، جس کے بعد رینجرز اور وائلڈ لائف حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے تغل پور جنگل میں آزاد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سامبر بھارت کی طرف سے سرحد عبور کرکے سنیاری کے علاقے میں داخل ہوا تھا، جہاں مقامی افراد نے اسے محفوظ رکھا اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔ سامبر کی بحفاظت رہائی کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ ...
علامتی فوٹو پنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی...
کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پارلیمان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لوگوں نے حکومت کی کارکردگی پر آپ کو ووٹ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک کہاں جارہا تھا اور اس کے بعد کہاں چلا گیا۔ میں نے ملک کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھی، اس کے بعد 2018 سے 2022 تک ملک میں کیا ہوتا رہا۔ ہمارے کام کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ پنجاب اور وفاق کی حکومتیں دن رات محنت کر رہی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کی 2004 کی ایک اہم آبزرویشن کی بنیاد پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے مؤقف کو سن لیا گیا ہے، اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ معاملہ ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاسکتا ہے،...
ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں...
پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے قاتل نکلے۔ پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر ( محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفیٰ ملک کا...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوران سماعت وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ 7 نومبر کو پٹیشن پر نمبر لگا آج 26 ہوگئی، اب تک تو فیصلہ ہو جانا چاہیے، آپ چیف جسٹس ہیں، آپ کے پاس اختیارات ہیں، یہ جوڈیشری کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سن لیا، اس پر آرڈر پاس کریں گے، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے، کیونکہ سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے۔ ...
مولانا عبدالخبیر آزاد سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، علاقائی حالات اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
پشاور/اسلام آباد (اصغر چوہدری) – چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویّے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان پر احسانات کیے، لیکن افسوس آج انہی کا شر پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تین سے چار گھنٹے کی جنگ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اور بھارت اب افغانستان میں اپنے پرانے رابطے اور سازشی جال دوبارہ...
وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے خلاف یہ درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور یہ ترمیم ان اصولوں کو محدود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کے خلاف معاملات کی سماعت کر سکتی ہے۔ بیرسٹر علی طاہر نے مزید کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے...
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سے ایک نہایت اہم سفارتی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد عالمی اور علاقائی موضوعات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ملاقات ایسے وقت میں کی گئی جب دنیا بھر میں سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی، ماحولیاتی بحران اور تنازعات میں اضافہ عالمی اداروں کی مؤثر کارکردگی اور اصلاحات پر نئے سوالات اٹھا رہا ہے۔عاصم افتخار نے صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت...
ویب ڈیسک :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا...
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر یو این جنرل اسمبلی سے اہم ملاقات کی، جس میں یو این اصلاحات، سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے طریقہ کار اور عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، کثیرالجہتی سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی کے مؤثر کردار اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ بات چیت کے دوران عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں، امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے بعد نمٹادی، سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق الکرم اسکوائر سے بس اڈے ختم کرادیے ہیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی تھی،درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے لہٰذا درخواست نمٹادیں۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں تمام شراکت داروں کے ساتھ ثالثی میٹنگ منعقد کی گئی تاہم شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے عوام سفر کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہر میں سرکاری سطح پر سفر کیلیے ٹرانسپورٹ موجود نہیں اکا دکا جو گاڑیاں چلائی جارہی ہیں وہ بھی شہری علاقوں کے بجائے دیہی علاقوں کی طرف چلائی گئی ہیں، لطیف آباد، حیدرآباد سٹی، قاسم آباد، سائٹ ایریا اور کوہسار سٹی کے لاکھوں افراد سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ، سوزوکی اور ٹیکسیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں جو غریب عوام کیلیے انتہائی مشکلات کا سبب بنا ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-08-2 مسقط (صباح نیوز) مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث دوحہ سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز کیو آر 614 نے صبح ساڑھے 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-20 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-19 لاہور /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلا کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف؎ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے جو اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلا کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست کی مزید سماعت جسٹس شہباز رضوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بخاریسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیہ نے اپنی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازی کے بعد فوری ردِعمل دیتے ہوئے لڑاکا طیارے روانہ کردیے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع نے جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر جرمن فضائی نگرانی مشن کے تحت تعینات 2یورو فائٹر طیاروں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے جنوب مشرقی کاؤنٹی تْلسیا میں ایک ڈرون کا سراغ لگایا، جو بعد میں واپس یوکرین کی جانب مڑ گیا۔بعدمیں ریڈار پر دوسری خلاف ورزی ظاہر ہونے پر رومانیہ کی فوج نے 2ایف 16 لڑاکا طیارے بھی روانہ کیے۔ وزارت کے مطابق یہ ڈرون گالاتسی کاؤنٹی سے اندرونی علاقے ورانچا کی سمت بڑھ رہا تھا۔ حکام نے تینوں متاثرہ کاؤنٹیوں کے رہائشیوں کو فوری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستانی نوجوانوں کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے نوجوانوں کے مقابلے میں کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں، معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ملک کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ اس کا باصلاحیت نوجوان طبقہ ہے، لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران کی اقرباپروری اور بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا،ادارہ مالی بدعنوانی کے سبب بحران کا شکار،ملازمین تنخواہ سے محروم،گروپ انشورنس اور جی پی فنڈز کے اکائونٹ بھی خالی ہونے کا انکشاف،سسٹم نے 19گریڈ کے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی اور فنانس شبیر سومرو کو عہدہ سے ہٹا دیا،ادارے میں اہم عہدوں پر کلرک قابض، ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مالی بحران ختم نہ ہوسکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل علی گل سنجرانی 19 گریڈ کے ہوتے ہوئے 20ویں گریڈ کے عہدہ پر براجمان ہیں جنہوں نے اپنے پی ایس راجا خان کو ڈی ڈی او کے اختیارات...
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے بار بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جواب دہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا گیا۔ جواب دہ کی کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں، امیدوار کے نااہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے۔ جواب دہ این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں، ان کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ سہیل آفریدی پورے قبائلی علاقے کا فخر ہیں، اور ان کا وزیراعلیٰ بننا تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے اعزاز ہے۔ عمائدین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امن کے قیام اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امن سب سے بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کی...
وزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سرکاری رہائش گاہوں کے منتظر وفاقی ملازمین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارتِ ہاوسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔وزارت کی جانب سے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھجوائے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اکاوموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002 میں ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلہ ہونے والے وفاقی ملازمین کا فوری طور پر مکان تبدیل کروانے کا استحقاق ختم کر دیا گیا ہے۔نئے قواعد کے تحت اب کسی بھی...
فوٹو: آئی ایس پی آر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی قومی دفاع میں شاندار اور نمایاں خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ افواج کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کام کرتی رہے گی۔ جنرل ساحر شمشاد...
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مراز کی ملاقات ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جنرل ساحر مرزا کی پیشہ صلاحیت اور وطن کی دفاع کے لیے غیر متزلزل لگن کو سراہا۔نائب وزیراعظم نے قوم کے لیے جنرل ساحر شمشاد کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے جنرل ساحر شمشاد مراز ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ۔ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عدیس ابابا: ایتھوپیا کے شمال مشرقی خطے میں واقع ہیلی گُبی (Hayli Gubbi) آتش فشاں کا پھٹنا ماہرین کے مطابق غیر معمولی واقعہ ہے۔برطانوی ماہر ارضیات جولیئٹ بگز کے مطابق یہ آتش فشاں shield volcano کی قسم سے ہے، جو عام طور پر لاوے کے بہاؤ کے لیے مشہور ہوتے ہیں، نہ کہ راکھ کے بڑے بادل پیدا کرنے کے لیے۔برطانوی جیولوجیکل سروے کے آرٹیکل کے مطابق آتش فشاں صرف قریبی نہیں بلکہ سینکڑوں یا ہزاروں کلومیٹر دور علاقوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، راکھ (Ash) اور آتش فشاں کے مواد کے ٹکڑے (Tephra) فضا میں بکھر جاتے ہیں اور تیز ہواؤں کے ذریعے یہ ذرات دور دراز علاقوں تک پہنچ سکتے ہیںآرٹیکل کے مطابق آتش فشاں...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے الوداعی دورے کے سلسلے میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ قیادت، اسٹریٹجک وژن اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو مضبوط...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے جنرل مرزا کی ’’مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے اُن کی شاندار خدمات‘‘ کو سراہا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’انہوں (آرمی چیف ) نے تینوں افواج کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو بہتر کرنے اور اسٹریٹجک سطح پر پاکستان کے قومی سلامتی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں چیئرمین کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے آج جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایچ جے سے الوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی شاندار قیادت، مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک افواج کیلئے ان کی طویل خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے کہا کہ جنرل ساحر کی قیادت میں تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ہوئی، مشترکہ آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوا اور قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، پاکستان جب بھی کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہماری پالیسی افغان عوام کے خلاف نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے جیسے ہی عملدرآمد ہو گا،کوئی فیصلہ آئے گا توبتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاک افغان بارڈر پر...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے منگل کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی جس میں ثانی الذکر نے تینوں افواج کے لیے شاندار خدمات پر اول الذکر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ...
پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی مقاصد کے لیے...