وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں چاہتے پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حق استعمال کرنا ہے، کچھ لوگ انتشار چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو ہم پرامن تھے اور آئندہ بھی پرامن ہوں گے لیکن قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہر منگل کو ارکان اسمبلی اسلام آباد کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اڈیالہ جیل کے باہر بھی بیٹھیں گے، جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جاؤں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کرتا ہوں، ہمیں معلوم ہے یہ ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پشاور میں نے کہا کہ
پڑھیں:
میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں:سہیل آفریدی
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، اور اس بار احتجاج نتیجہ خیز ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پہلے جو کوتاہیاں ہوئیں، اب وہ نہیں ہوں گی، ان کے ہر وار کا میرے پاس حل ہے .لیکن جب میں وار کروں گا تو ان کے پاس حل نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ان کو ایکسپوز کر رہا ہوں، یہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کومانتے ہیں، روزانہ اڈیالہ جاتاہوں ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبہ بہترین طریقےسے چل رہاہے،مسئلہ امن و امان کا ہے، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پرکام جاری ہے، سمجھتا ہوں کہ کسی کی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے. وزیراعظم ہی نہیں کسی بھی حکومتی آفس بیئررکی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ایف آئی اے نوٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو نوٹس بھیجا وہ میرے لئے فل ٹاس ہے، ایف آئی اے نوٹس پر رد عمل دوں تو نقصان ملک کا ہوگا، میں ملک کا نقصان کسی صورت نہیں چاہتا۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں،میں نے تمام جمہوری راستے اپنائےہیں۔این ایف سی ایوارڈ میں شرکت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس میں شرکت کروں گا. وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو بانی سےملاقات سےمتعلق پوچھوں گا۔