چار سدہ میں اسکول وین اورٹرک میں تصادم 2بچے جاں بحق،21زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چار سدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
چارسدہ کے علاقے ترنگزئی بائی پاس روڈ پر دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، جاں بحق طلبہ میں جبران اور ایک کمسن بچی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق زخمیوں میں 3 طلبہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ادھرڈپٹی کمشنر نے شدید دھند کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ چارسدہ میں قائم نجی تعلیمی ادارے کے اوقات کار صبح 9 بجے کیے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موٹر وے بند
سٹی 42: موٹروے ایم ون بند کردی گئی ۔
شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم۔ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک بند کردی ۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا