Islam Times:
2025-11-26@16:55:40 GMT

آئینی فرائض مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں، نریندر مودی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

آئینی فرائض مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں، نریندر مودی

بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ انکا نظریہ اور وژن ہمیں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی ہماری کوششوں میں تحریک دیتا رہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بھارت کے شہریوں سے اپنے آئینی فرائض کو پورا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ یوم آئین کے موقعے پر شہریوں کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے ووٹ کا حق استعمال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ نریندر مودی نے تجویز دی کہ اسکولوں اور کالجوں کو پہلی بار ووٹ دینے والوں کی عزت افزائی کر کے یوم آئین منانا چاہیئے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اس سال کا یوم آئین خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور برسا منڈا کی 150ویں یوم پیدائش، وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ اور گرو تیغ بہادر کی 350 ویں یوم شہادت ملتا ہے۔

اس دوران نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے اس قول کو یاد کیا کہ حقوق فرائض کی انجام دہی سے حاصل ہوتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ فرائض کی تکمیل سماجی اور اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی کے آغاز کو 25 سال گزر چکے ہیں اور صرف دو دہائیوں میں بھارت نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کے 100 سال مکمل کر لے گا۔ نیز 2049ء میں آئین کو اپنائے ہوئے ایک صدی ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری حکومت کی پالیسیاں اور فیصلے آنے والی نسلوں کی زندگیوں کی تشکیل کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سب سے پہلے اپنے فرائض کو ذہن میں رکھیں کیونکہ ملک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایکس پر ایک اور پوسٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ ہمارا آئین احترام، مساوات اور آزادی کو بہت اہمیت دیتا ہے، جہاں یہ ہمیں حقوق دیتا ہے، وہیں یہ ہمیں شہری کے طور پر ہمارے فرائض کی بھی یاد دلاتا ہے، جنہیں پورا کرنے کے لئے ہمیں ہمیشہ کوشش کرنی چاہیئے، یہ فرائض ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ دریں اثنا نریندر مودی نے آئین بنانے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارت کی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا نظریہ اور وژن ہمیں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی ہماری کوششوں میں تحریک دیتا رہتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بھارت کے کی بنیاد زور دیا

پڑھیں:

بھارت محفوظ نہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو لال جھنڈی دکھا دی، تیسری بار دورہ منسوخ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018ء میں بھارت گئے تھے، تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026ء میں ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے والے سنگین سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ قبل ازیں نیتن یاہو کو 9 ستمبر کے ایک روزہ دورے پر آنا تھا لیکن 17 ستمبر کو الیکشن کے باعث اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔

اس سے بھی قبل اپریل میں بھی انھوں نے بھارت کا طے شدہ دورہ اچانک معطل کر دیا تھا اور مودی سرکار کو شدید سبکی اُٹھانا پڑی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018ء میں بھارت گئے تھے، تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026ء میں ہی کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2017ء میں اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں اور اسرائیل جانے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بنے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ، ہندو ریاست بننے کی طرف گامزن
  • نریندر مودی کی سیاسی حکمت عملی
  • بھارت محفوظ نہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو لال جھنڈی دکھا دی، تیسری بار دورہ منسوخ
  • کوئٹہ، آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء برادری کا احتجاج
  • کوئٹہ میں وکلا کا آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • مودی سرکار کے دور میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
  • کرپٹ اور رشوت خور مودی کے دور میں بھارت میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
  • کرپٹ اور رشوت خور مودی  کے دور میں بھارت میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
  • بھارت : نئے لیبر قوانین واپس نہ لینے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان