data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج جس طرزِ سیاست پر شور مچا رہی ہے، وہی روایت دراصل اسی نے برسوں میں تشکیل دی تھی، اس لیے اب احتجاجی بیانیہ عوام کو متاثر نہیں کر رہا۔

منعقدہ ایک تقریب سے نومنتخب ارکانِ اسمبلی کے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی، طرزِ سیاست اور گزشتہ دورِ حکومت کے رویّے پر سخت تنقید کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے  منافقت کی اعلیٰ مثال  قائم کی،  اگر پی ٹی آئی کسی نشست پر ہار جاتی ہے تو فوراً بائیکاٹ کا جواز گھڑ لیتی ہے اور اگر کہیں کامیابی مل جائے تو اسی بائیکاٹ کو اپنی طاقت ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل سیاسی بلوغت کے منافی ہے اور عوام اب ایسے بیانیے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، موروثی سیاست کا راگ الاپنے والی پی ٹی آئی خود اپنے قریبی رشتہ داروں کو انتخابی میدان میں اتارتی رہی ہے ، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی کم ہوتی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اس جماعت کے بیانیے سے گمراہ نہیں ہو رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ اقتدار کو تاریخ کے بدترین برس  کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں سیاسی ماحول کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا گیا، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا اور چور ڈاکو کے نعروں کے ذریعے سیاست کا وقار مجروح کیا گیا ، جن روایات کا آج پی ٹی آئی ماتم کرتی نظر آتی ہے، وہی طریقے اس نے خود متعارف کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ، بدتمیزی اور خواتین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی ٹی آئی کا مستقل وطیرہ رہا ہے، مگر حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ عوام اس سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والے آج خود تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم

— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔

عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔

کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔

اصل ملزمان کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو نامزد کیا گیا، وکیل

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...

جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل