اسلام آباد: ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز پر چھاپہ، گرفتار لڑکیوں کو آزاد کروانے کے لیے دباؤ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کے نام پر چلنے والے غیر قانونی جسم فروشی کے اڈوں پر بڑی کارروائی کی۔ تھانہ شالیمار کی ٹیم نے ایک ہی رات میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور 21 لڑکیوں اور 19 مردوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، پانچ میں سے تین اڈے ابوظہبی ٹاور میں واقع تھے، جبکہ روز پیلس اور نیچرل راکس نامی مساج سینٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کی جا رہی تھی۔ گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی شخص لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا۔ تاہم، علی ملک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
گرفتار افراد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار لڑکیوں کو آزاد کروانے کے لیے کئی سفارشیوں اور بااثر شخصیات نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، اور رات بھر فون کالز کا سلسلہ جاری رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
فوٹو: سوشل میڈیاجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔