اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فرخ کھوکھر
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14ملزمان گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے14ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق پنجاب اورکے پی کے مختلف اضلاع سے ہے،گرفتارملزمان میں4 کا تعلق گوجرانوالہ، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد،5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اورمالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان غیرقانونی طوپرسمندرکےراستے پاکستان سے ایران جارہےتھے۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان نےایران سے غیرقانونی طورپردیگرممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتارملزمان کےخلاف تفتیش کا آغازکردیاگیا، انسانی اسمگلنگ اورغیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جارہا ہے۔