امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہم مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔
گورنر نے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو ریاست میں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور ان سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکساس میں زمین خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔
یہ فیصلہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں تنظیمیں وفاقی سطح پر امریکہ کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور واضح طور پر اسلام دشمنی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ایبٹ من گھڑت سازشی نظریات کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اگر یہ اقدام عملی پالیسی میں تبدیل ہوا تو تنظیم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں جنسی جرائم روکنے کے لیے اہم اقدام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتیوں سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کرنے کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھرتی نظام میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بڑا خلا موجود ہے، کیونکہ تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔
نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک مؤثر اور ضروری ٹول ہے، اور اس کی مدد سے ایسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے جو پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے ایک واضح اور مؤثر میکانزم وضع کرے، تاکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس سے استفادہ کر سکیں۔ مراسلے میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ نہ صرف نئی بھرتیوں بلکہ موجودہ ملازمین کی بھی لازمی تصدیق نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے کی جائے۔
سید فرہاد علی شاہ نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا اور ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جو بچوں کی حفاظت کو مؤثر بنائیں۔