منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ دلسوز منظر کشی کا بڑی تعداد میں عزاداران بی بی سیدہ (س) نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی بی سیدہ فاطمہ الزہرا (س) کے اقوال کے ذریعے متعلقہ واقعات کی اہمیت اور کی تاریخ سے گہری آگہی کی ضرورت پر زور دیا۔ دورہ کرنے والی خواتین و مرد حضرات نے منظر کشی کے اہتمام سے متعلق کاوشوں کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی مناسبت سے سیدہ فاطمہ

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار