سندھ حکومت کاوفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی ،بورڈ سینئر ممبر ،بورڈ آف ریونیو چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
تمام محکموں کے سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اورتمام ڈویزنل کمشنرز کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی تھی ، اس سے قبل سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ ہی ختم کردیا تھا ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر سندھ نے ناصر حسین شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دیدی
فائل فوٹو۔صوبائی وزیر سید ناصر علی حسین شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی گئی۔
گورنر سندھ اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے چانسلر کامران ٹیسوری نے انہیں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی۔