قم، شہید ناصر صفوی کی برسی کے موقع پر محفل مسالمہ 27 نومبر کو منعقد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
امریکی استعمار کے ہاتھوں اپنی زوجہ سمیت شہید ہونیوالے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے رفیق خاص شہید علی ناصر صفوی کی برسی پر منعقد ہونیوالی محفل مسالمہ میں معروف شعرائے کرام اپنا کلام پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکر ایثار شہید علی ناصر صفوی کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ قم کے زیراہتمام محفل مسالمہ منعقد ہوگی۔ امریکی استعمار کے ہاتھوں اپنی زوجہ سمیت شہید ہونیوالے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے رفیق خاص شہید علی ناصر صفوی کی برسی پر منعقد ہونیوالی محفل مسالمہ میں مولانا عباس ثاقب، مولانا صائب جعفری،مولانا یاور عباس، مولانا یوشع ظفر حیاتی، مولانا ولایت حسین ولایتی، مولانا کاچو اظہر، مولانا زین عباس، مولانا عنایت علی شریفی، مولانا محسن آھیر، مولانا کاچو یوسف دانش، مولانا صادق علی قمی، مولانا کمیل شیرازی، مولانا ابراہیم نوری، مولانا شفیع رضوی بھیکپوری، مولانا صادق ناصری، مولانا علی رضا تقوی، مولانا رحیم درانی اور مولانا حیدر انقلابی، میں ناصر امام ہوں، یہ میرا افتخار ہے، کے عنوان سے اپنا کلام پیش کرینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناصر صفوی کی محفل مسالمہ کی برسی
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔