کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت 49 سال کی شہناز کے نام سے کر لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ 22 نومبر کی رات 8 بجے گھر سے نکلی تھی، جبکہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے بیٹے کی جانب سے بلدیہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔
ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ میں شدید صدمے، تنہائی اور ذہنی ابتری کا شکار تھی۔ شوہر کا انتقال یکم دسمبر 2023 کو ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت اس کے بیٹے عادل نے کی، جس نے اپنی والدہ کو پرس اور کپڑوں کی مدد سے پہچانا۔
حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر کا انتقال 6 سال قبل ہو چکا تھا، اور وہ بلدیہ ٹاؤن ڈاکخانہ چوک کی رہائشی تھی۔
پولیس نے کہا ہے کہ قتل اور گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، طارق روڈ پر گھر میں لگنے والی آگ پر فائر برگیڈ نے قابو پا لیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر ایک کمرے میں آگ لگنے سے دفتری سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر کے اندر کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، فائر فائٹرز نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ایس ایچ او عقیل نے بتایا کہ گھر کے اندر ایک کمرے کو آفس بنایا ہوا تھا اس کے اندر آگ لگی تھی ، آتشزدگی کے نتیجے میں کمرے موجود دفتری ساما ن و کاغذات جل کر خاکستر ہوگیا۔
جبکہ گھر کے دیگر سامان محفوظ رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا گیا ۔