جی بی میں جدید مالیاتی اصلاحات کیلئے تین قانون منظور کرائے، محکمہ خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی نظام، ملازمین کی جمع رقم کو قانونی تحفظ، آڈٹ اور ادائیگی کے سخت ضابطے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبے میں مالیاتی نظم و نسق کو نسق کو جدید خطوط پر استوار کرنے، شفافیت بڑھانے اور سرکاری ملازمین کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تین اہم قوانین گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور کروائے گئے ہیں، جن میں سے ایک گلگت بلتستان جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) بل 2025ء شامل ہے، یہ بل سول سرونٹس کے جی پی فنڈ کے لیے ایک خودمختار، شفاف، اور قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی نظام، ملازمین کی جمع رقم کو قانونی تحفظ، آڈٹ اور ادائیگی کے سخت ضابطے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ بیان کے مطابق یہ اصلاح سرکاری ملازمین کی مالی حفاظت اور اعتماد کو مضبوط بناتی ہے۔ ایک اور بل پبلک فنانس مینجمنٹ (PFM) ایکٹ 2025ء بھی منظور ہوا۔ پی ایف ایم ایکٹ 2025ء عوامی فنڈز کے شفاف اور موثر انتظام کے لیے ایک جامع قانونی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ اسمبلی سے مظور شدہ پنشن بل 2025ء کو گلگت بلتستان کونسل کو ارسال کیا گیا ہے۔ پنشن بل 2025ء سرکاری ملازمین کے لیے ایک جدید، منصفانہ، اور محفوظ پنشن نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے
ویب ڈیسک : پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔
آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، 2000 سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اوور لوڈنگ پر 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 8 ہزار، پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل ہو گی، اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔