نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان

پڑھیں:

جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رات گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بروقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ کیلئے بڑے کھلاڑی میدان میں تھے، اسلام آباد کے ایوانوں میں سخت لابنگ چل رہی تھی۔ حیران کن طور پر یار محمد کا نام پہلے سامنے نہیں آیا تھا۔ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائے گئے ناموں میں یار محمد کا نام شامل نہیں تھا۔ نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں سابق نگران وزیر وقار عباس منڈوق، راجہ نظیم الامین، سابق سیکرٹری کشمیر افیئرز شاہد اللہ بیگ، اسلامی تحریک کے رہنماء محمد علی قائد، معروف کاروباری شخصیت اور سابق نگران وزیر جوہر علی راکی نمایاں تھے۔ تاہم حیران کن طور پر پیر کو رات گئے یار محمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عہدے کا حلف اٹھالیا  
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کل حلف اٹھائیں گے
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل، ریٹائرڈجسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر
  • گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، جسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیے گئے
  • جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
  • جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان مقرر
  • جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیر علیٰ مقرر