فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو  میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز اور بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر علی لاریجانی نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ایران پاکستان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا اور طویل المدتی استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے باہمی تعاون پر اتفاق کیا، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے پاکستان فیلڈ مارشل ایران کے تعاون کی

پڑھیں:

ملکی سالمیت اور شہری تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: فیلڈ مارشل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور موجودہ پیچیدہ حالات کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔

جی ایچ کیو میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز حقیقی ہیں مگر ان سے نمٹنے کی قومی صلاحیت اور عزم کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے، بہتر بارڈر کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مختلف ادارے قومی سلامتی کے لیے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ وار جیسے حربے پاکستان کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، لیکن پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے پیشہ ورانہ معیار اور عزم کے ساتھ ہر محاذ پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی سطح پر اپنا کردار اسی وقار کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اسی اتحاد نے مشکل حالات میں ملک کی ڈھال کا کام کیا۔ فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملکی سرحدی سلامتی اور ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اس معاملے میں کسی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

آخر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن اور ملکی خوشحالی کا راستہ صرف مربوط قومی کوششوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے ہو کر گزرتا ہے، اور پاکستان اسی سمت پیش قدمی جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی ترجیح، وفاقی و صوبائی حکومتوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات  
  • علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • ملکی سالمیت اور شہری تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: فیلڈ مارشل
  • جنرل  فیاض  کی وزیرا عظم  فیلڈ  مارشل  سے ملاقاتیں : دفاعی  تعاون  بڑھائیں  گے: پاکستان  سعودی عرب  
  • سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات